سوال: یہ بات درست ہے کہ سائنس اور مذہب الگ راستے ہیں مگر قرآن کائنات پر تدبر کرنے کی ترغیب تو دیتا ہے ۔ اور چونکہ قرآن مذہبی کتاب ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر یہ ترغیب کس غرض سے دی گئی ہے؟ (خلیل خاں صاحب)
جواب: انسان کے اندر خود یہ ترغیب موجود ہے، اور یہ ترغیب مذہبی صحیفوں میں بھی پائی جاتی ہے اور سائنسداں بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں۔
جب آپ بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہی کہ سائنس اور مذہب دو راستے ہیں تو سائنس کے معاملے میں سائنس کا راستہ پکڑیے، اور مذہب کے معاملے میں مذہب کا۔ سائنس کے معاملے میں مذہب کا راستہ پکڑنے سے نہ مذہب ملے گی نہ سائنس۔
اور مذہب کے معاملے میں سائنس کا راستہ پکڑنے میں بھی یہی ناکامی آپ کو ہاتھ آئے گی۔ جب آپ بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہی کہ سائنس اور مذہب دو راستے ہیں تو سائنس کے معاملے میں سائنس کا راستہ پکڑیے، اور مذہب کے معاملے میں مذہب کا۔ سائنس کے معاملے میں مذہب کا راستہ پکڑنے سے نہ مذہب ملے گی نہ سائنس۔
قرآن یہ جو کہتا ہے کہ کائنات میں غور کرو تو اس کا مقصد سائنسی نہیں مذہبی ہے۔ یعنی انسان اس اللہ کا مطیع و فرمانبردار ہو جائے جس نے کائنات کو خلق کیا ہے۔
لیکن سائنس جب کہتی ہے کہ کائنات میں فکر و تحقیق کرو تو اس کا مقصد خالص علمی ہے، یعنی یہ جاننا ہے کہ یہ کائنات کیوں ہے؟ یہ آپ سے آپ پیدا ہو گئی یا کوئی اس کا خالق ہے؟ اگر کوئی اس کا خالق ہے تو وہ آپ سے آپ کیونکر پیدا ہو گیا؟ کیونکہ اگر ایک چیز یعنی یہ کائنات آپ سے آپ وجود میں نہیں آ سکتی تو دوسری چیز یعنی خدا آپ سے آپ کیسے وجود میں آسکتا ہے؟ اگر خدا ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ رہے گا تو اسی طرز پر یہ کیوں نہیں کہہ سکتے کہ یہ کائنات ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی؟ غرض سائنسداں کو ہر ایک رخ پر سوچنا پڑتا ہے اور سائنس میں جو بھی تحقیق ہوتی ہے وہ کسی مذہبی کتاب میں درج عقیدہ کے دائرے میں نہیں ہو سکتی۔ سائنسداں اپنے حسب منشا کوئی بھی عقیدہ اختیار کر سکتا ہے۔ لیکن وہ جو سائنسی عقیدہ بھی اختیار کرے، وہ انسانی ذہن کی اپج ہو نہ کہ آسمان سے نازل ہوا ہو۔ اگر سائنسداں آسمانی عقیدہ کو مان لے گا تب تو وہ مومن اور مذہبی ہو گیا۔ پھر اس کو آزادی کہاں ہے کہ وہ اپنی انسانی عقل کی بنا پر مفروضات قائم کر سکے؟
اس لیے مذہب اور سائنس دو راستے ہیں۔ بیک وقت دونوں پر نہیں چل سکتے۔ البتہ یہ کر سکتے ہیں کہ مختلف اوقات میں جہاں تک ممکن ہو مذہب پر چل لیں اور جہاں تک ممکن ہو سائنس پر چل لیں۔ (طارق صدیقی)