نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مطالعات ترجمہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

فلسفہ و سائنس میں مادری، تہذیبی و مذہبی زبان کا لزوم

[یہ ایک فیس بک نوٹ ہے جو ۳ فروری، ۲۰۱۲ عیسوی   کو لکھا گیا۔ مخاطب کا نام حذف کر دیا گیا ہے ۔] محترم … … … ، فکر و فلسفہ کے معیار مطلوب تک انسان تبھی پہنچ سکتا ہے جب وہ اپنی مادری زبان کو اپنے فلسفیانہ اظہارکا وسیلہ بنائے یا پھر اس زبان کو جس کو وہ اپنا سمجھتا ہو یعنی جس سے اس کی مذہبی، تہذیبی، ثقافتی یا ماحولی و جغرافیائی وابستگی ہو، نیز وہ زبان اس کے اردگرد بہ قدر ضرورت موجود ہونے کے علاوہ لسانیاتی طور پر اس کی فطرت میں پیوست ہو جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہو۔ میں سمجھتا ہوں کہ دور جدید میں برصغیر ہندوپاک، بلکہ عالم اسلام کے اکثر ملکوں میں بھی، عظیم فلسفی یا سائنسداں اس لیے پیدا نہ ہو سکے کہ برطانوی استعمارکے خاتمے کے بعد بھی پوری اکادمک دنیا پرانگریزی جیسی غیر موزوں زبان (مذکورہ بالا معنوں میں) کا تسلط قائم رہا۔ واضح رہے کہ ایک طویل مدت تک ہمارے درمیان رہنے کے باجود انگریزی ہماری ’’اپنی‘‘ زبان نہ بن سکی۔ اور ہماری علمی و سیاسی  قیادت نے بعض غیر حقیقی معذوریوں کا اظہار کرتے ہوئے اس کو اعلیٰ تعلیم میں تحقیق و رسرچ کی زبان کے طور پر مسلط کیا جاتا رہا۔ اسی کا نتیجہ ...

مغرب سے فلسفیانہ تراجم

اردو میں مغربی طرز کی آزاد فلسفیانہ تفکیر کی کوئی قابل ذکر روایت نہیں پائی جاتی. فکر کے نام پر جو کچھ اس میں پایا جاتا ہے اس کی نوعیت زیادہ تر مذہبی ہے. البتہ مارکسی نظریہ اور اس کے بنیادی ماخذوں کا ترجمہ, تفہیم و تشریح ضرور ہوئی ہے لیکن اردو میں اس پر کوئی بنیادی اضافہ نہیں ہو سکا. ترجمہ و تشریح کی دستیابی کے لحاظ سے مارکسیت سے بھی زیادہ برا حال جدیدیت وجودیت، ما بعد جدیدیت، ساختیات، پس ساختیات جیسی چیزوں کا ہے. مذہبی افکار پر مبنی تحریروں سے صرف نظر کر لیں تو جتنا کچھ فکری سرمایہ ہمارے پاس ہے, اس پر ایک طائرانہ نظر سے ہی دنیائے فکر و نظر میں ہماری غربت و افلاس کا منظر سامنے آ جاتا ہے. اردو میں مغرب سے خالص فلسفیانہ اور جدید ترین افکارونظریات پر ماخذ کا درجہ رکھنے والی کتابوں کا ترجمہ بہت کم ہوا ہے. انگریزی یا دیگر مغربی زبانوں میں ان موضوعات پر مطالعہ اور غور و فکرکے بعد جو کچھ لکھا جاتا ہے وہ اردو کے وسیع المطالعہ قارئین کی سمجھ میں آنا تو دور ، اردو کے بعض جید نقادوں اور محققوں کے لیے بھی چیستان بن جاتا ہے۔ یہ چند لوگ لوگ یا تو کوئی مفصل کتاب لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ...