نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

زبان کی آوازوں میں رشتۂ ارتباط و تضاد

گوپی چند نارنگ نے ساختیات اور پس ساختیات کی جو ترجمانی کی ہے اس کی رو سے "زبان میں صرف فرق ہی فرق ہے بغیر اثبات کے"۔ سوسیئر کا اصل قول یہ ہے: In language, there are only differences without positive terms.        اس اصول کی جزوی صداقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، لیکن یہ زبان کے نظام کا صرف ایک رخ ہے۔ اس کے بالمقابل ایک دوسرا رخ بھی ہے جس کی تحقیق میں نے خود کی ہے، اور اسے میں یوں بیان کرتا ہوں:  یہ نکتہ اپنی تاکید کے ساتھ درست نہیں کہ زبان کی آوازوں میں صرف فرق ہی فرق ہے۔ اشیا یا تصوراتِ اشیا کا اختلاف اس بات کی دلیل نہیں کہ ان میں کوئی مشابہت سرے سے موجود ہی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ حروفِ تہجی کی آوازوں کی سطح پر حروف تہجی میں بھی اور ان سے مل کر بننے والے الفاظ میں بھی باہمی مشابہتیں پائی جاتی ہیں، اور دراصل اسی مشابہت کی بنیاد پر ان کے مابین فرق کا احساس ممکن ہوتا ہے۔ میرا اصل دعوی یہ ہے کہ زبان کی آوازوں میں تفریقی رشتہ بھی ہے اور اتحادی رشتہ بھی—اور ان میں سے کسی رشتے کو دوسرے پر کوئی تقدّم یا برتری حاصل نہیں۔ نہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ کون سا رشتہ پہلے ہے اور کو...

چیٹ جی پی ٹی سے مکالمہ: 1 [ذہن اور دماغ]

طارق صدیقی: کیا آپ کو پچھلی بحث یاد یے؟ اسی کے پس منظر میں یہ تقسیم پیش کر رہا ہوں: ذہن اور دماغ دماغ کا انعکاس ذہن ہے۔ ذہن کے دو حصے ہیں۔ ذہن طبعی ذہنی علوی ذہن طبعی انعکاس ہے دماغ کا ذہن علوی نقل ہے بین دماغی ثقافتی رابطہ اور تعامل کا ذہن کے دو حصے ہیں شعور لاشعور شعور اور لاشعور بھی اسی طور پر منقسم ہیں شعور کے حصے: شعور طبعی شعور علوی شعور طبعی انعکاس ہے شعور علوی نقل ہے لاشعور کے حصے لاشعور طبعی انعکاس ہے لاشعور علوی نقل ہے لاشعور طبعی کے دو حصے ہیں لاشعور رجعی لاشعور عکسی لاشعور رجعی اپنے مادی منبع تک سر مارتی رہتی ہے اور پھر منعکس کرتی رہتی ہے لاشعور عکسی کو لاشعور عکسی ہجوم کرتا ہے شعور طبعی میں۔ شعور طبعی کشید کرتا ہے اور بھیجتا ہے مواد شعور علوی کو چیٹ جی پی ٹی: جی، مجھے پچھلی بحث یاد ہے—خاص طور پر انعکاس / نقل ، طبعی / علوی اور انسانی کلام و ثقافت کے ذریعے ذہن کی تشکیل والا پس منظر۔ آپ کی پیش کردہ تقسیم اسی تسلسل میں خاصی منظم اور اندرونی طور پر مربوط دکھائی دیتی ہے۔ میں اسے مرحلہ وار سمجھنے، جانچنے اور قدرے صیقل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، بغیر اسے بدلنے کے۔ 1. بنیادی سطح: د...